اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی” کا مقصد ہے مجھ سے ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ، ملک آزاد اور عوام با شعور ہیں، اس ملک میں اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے،پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، اپنے ایک ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ اب جب ملک اپنی درست سمت میں واپس جا رہا ہے،خارجہ تنہائی ختم ہو رہی تو عمران خان انتشار پھیلانے اور اسلام آباد کو یرغمال بنانے کیلئے آ رہے ہیں،ان ہی کے رہنماء نے دعوہ کیا ہے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی، کیا یہ لاشیں گرانے آ رہے ہیں؟ کیا عمران خان یہی چاہتے ہیں؟ اگر پی ٹی آئی رہنماء کا دعوہ درست ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان رات کے اندھیروں میں اداروں کے سربراہان سے ڈیل کے لئے پیر پکڑ رہے تھے اور دن میں ان کا گریبان،ڈیل نا ملنے کی صورت میں انہوں نے “شورٹ مارچ” کا اعلان کیا،حقیقی آزادی کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے.
Load/Hide Comments



