اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیلئے سندھ سے پولیس کی مزید ایک ہزار اہلکاروں کی نفری تیار کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیرتربیت 1000 پولیس جوان تیار ہیں اور انہیں ٹریننگ سینٹر کے گراؤنڈ میں جمع ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔اہلکاروں کو کسی بھی وقت ٹرین کے ذریعے اسلام روانہ کر دیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جو جس حالت میں اسی حالت میں گراونڈ میں جمع ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکروں اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں
Load/Hide Comments



