رواں سال 2022ء کا آخری سورج گرہن

لاہور (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال 2022ء کا آخری سورج گرہن منگل کے روز دیکھا گیا۔ لاہور میں سورج گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے جبکہ ملک بھر میں یہ دوران 5 گھنٹے کا تھا۔ شہر میں سورج گرہن سہ پہر 3 بج کر 49 منٹ پر شروع ہو کر شام 5 بج کر 20 منٹ تک جاری رہا جس کا تناسب 61 فیصد تھا جبکہ پاکستان میں سورج گرہن دوپہر 2 بجے شروع ہو کر شام 6 بجے تک شروع رہا۔