اسلام آباد(آن لائن) اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کر لی۔ عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج جواد حسن عباس نے کی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کر لی ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست میں ریمارکس دیے ہیں کہ عمران خان کے الیکشن لڑنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
Load/Hide Comments



