اسلام آباد(آن لائن) پاکستانی دفتر خارجہ نے کینیا میں سینئر صحافی اینکر پرسن ارشد شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفتر خارجہ غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعہ کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر نے متعلقہ پولیس حکام،وزارت خارجہ اور دیگر محکموں سے رابطہ کیا ہے،کینیا کے نائب صدر کے دفتر سے بھی تصدیق کے لئے رابطہ کیا گیا، پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے مشن حکام کے ساتھ پہنچ کر لاش کو شناخت کیا ہے،قائم مقام سیکرٹری خارجہ کی ارشد شریف کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے اور افسوسناک حادثے کی تصدیق کیلئے دفتر خارجہ نے غمزدہ خاندانوں کو ہر ممکن اعانت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ترجمان کے مطابق پولیس رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ ارشد شریف کے جسد خاکی کی واپسی کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ ہے۔
Load/Hide Comments



