اسلام آباد (آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ میں کے اعصاب شکن میچ میں بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹ کی شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شاہینوں کی تحسین اور حوصلہ افزائی کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اعصاب شکن مقابلہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو شاندار کاوش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیم پاکستان گریٹ گیم۔میچ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہارنے میں میں کوئی شرم کی بات نہیں، کوشش کرنا اہمیت رکھتا ہے اور ہم نے اٹیم کو کوشش کرتے دیکھا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ کا میچ بڑا سنسنی خیز تھا اور کچھ بھی ہوسکتا تھا، ٹیم پاکستان اگلے مقابلے کے لیے تیار رہو.
Load/Hide Comments



