مریدکے(آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ چور تاحیات نااہلی کے قابل تھا مگر الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ نرم رویہ رکھا ہے لیکن اس کی مزید چوریاں عیاں ہو کر رہیں گی۔رانا فارم ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ میاں نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ وصول نہ کرنے پر تاحیات نااہل کیا گیا مگر ثابت شدہ چور رعایت ملنے کے باوجود ملک میں افراتفری پھیلانے کا اعلان کررہا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا میاں نواز شریف بہت جلد وطن واپس لوٹ کر عدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاگل شخص ہے جس نے قومی اسمبلی کا کا رکن ہونے کے باوجود 8 حلقوں سے امیدوار بن کر نہ صرف وہاں کے عوام کو نمائندگی سے محروم کیا بلکہ ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہماری پارٹی عدالت سے رجوع کرے تاکہ ضمنی انتخابات کے بجائے عمران خان کی جیتی سیٹوں پر رنراپ امیدواروں کو کامیاب قرار دلایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فاشسٹ ذہنیت کے مالک ہیں انہیں چاہیے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی کرکے کرکٹ بورڈ کی سربراہی سنبھال لیں اور وہاں جا کر بال ٹمپرنگ کی عادت پوری کریں۔
Load/Hide Comments



