آئی سی سی نے بابر اعظم کو کرکٹ کی دنیا کے ‘بادشاہ’ کا خطاب دیدیا

دبئی (آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کرکٹ کی دنیا کا ‘بادشاہ’ قرار دیدیا۔ ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے کیپشن میں سوال کیا کہ ‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر کی حکمرانی میں پاکستان کیسا پرفارم کرے گا؟’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔