کراچی (آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نااہل، نالائق اور جھوٹا ہے، اگر وہ لاڈلا ہے تو قانون میں تبدیلی کر دیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ان کو خصوصی ٹریٹمنٹ دیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سڑکوں پر جو کیا گیا ہے کیا اس پر قانونی کارروائی ہوگی، اگر یہ جائز ہے تو سب کو اجازت دی جائے، یہ پہلا موقع نہیں الیکشن کمیشن نے بہت سے رہنماو ں کو نا اہل قرار دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، عدالت ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر فیصلہ کب دے گی، ان کو کب انصاف ملے گا، ذوالفقار علی بھٹو مقبول عالمی لیڈرتھے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو چور اور ڈاکو کہنے والا خود نااہل قرار پایا ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ان کو کرپٹ پریکٹسز پر نااہل کیا۔ انہوں نے کہا الیکشن کمشنر کی تعیناتی انہوں نے خود کی تھی۔ انہوں نے کہا تمام ممبران نے متفقہ فیصلہ دیا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، اب ثاقب نثار کا جعلی سرٹیفکیٹ بھی ختم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحائف چھپائے اور ان کو بیچا اب دیکھنا ہو گا عمران خان کو بھی نااہل برقرار رکھا جاتا ہے یا ختم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر قانون توڑنے پر عمران خان کے خلاف کارروائی نہیں کرنی تو کسی کے خلاف نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہبھارت نے بہت کوشش کی کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے تاہم فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان باہر نکل آیا۔ اور اس کا کریڈٹ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔
Load/Hide Comments



