کھلاڑی اور فینز چاہتے ہیں کہ پاکستان بھارت میچز ہوں، یونس خان

کراچی (آن لائن)بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شا کی جانب سے آئندہ سال ایشیا کپ کیلئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد سابق کپتان یونس خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ صرف کھیل نہیں ہے اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔یونس خان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم ہورہی ہے کھلاڑی اور فینز چاہتے ہیں کہ پاک بھارت میچز ہوں۔دوسری جانب کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہر تین چار ماہ میں ایسی خبر آتی ہے جس سے دوریاں بڑھتی ہیں۔