اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو مشکل وقت سے نکالا ہے،دونوں پارٹیوں نے ہمیشہ آرمی چیف کا تقرر کیا ہے اس بار بھی نواز شریف اور آصف زرداری نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کریں گے،عمران خان کو چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف بنی گالہ میں فرق کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان اور ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اپنی لیڈر کو بچانے کیلئے جانثاران بینظیر کی قربانی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آرمی چیف ہمیشہ پیپلز پارٹی یا ن لیگ نے مقرر کئے ہیں،،عمران خان کو چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف بنی گالہ میں فرق کرنا چاہیے،انشاء اللہ جلد ہی نواز شریف اور آصف زرداری نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کریں گے،عمران خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تمام اپوزیشن کو جیل میں بند کیا،ابھی تو تحریک انصاف کے دو فسادی پکڑے گئے ہیں،عمران خان حوصلہ کریں اپنی کمر مضبوط رکھو،آصف زرداری نے دو بار اس ملک کو بچایا،ایک بار 27 دسمبر کو اور دوسری بار آپ عمران خان کو بوٹ آوٹ کرکے ملک بچایا،اگلی آرمی چیف کی تعیناتی میں آصف زرداری کا کردار ہوگا،عمران خان آپ کے لانگ مارچ کو اسلام آباد نہیں آنے دیا جائے گا،عمران خان کے دور میں پہلی بار ایک بھارتی جاسوس کے دور میں قانون سازی ہوئی،سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ سانحہ کارساز کو پندرہ سال ہو چکے ہیں،شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لیے قربانی دی،ملک اس وقت ایک فساد اور فتنے کی زد میں ہے،ملک میں ایک مذموم سازش کے تحت عمران نیازی اداروں اور مخصوص تعیناتیوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،عمران نیازی بنی گالہ کا چیف اف سٹاف تولگا سکتے ہیں لیکن آرمی چیف تعینات کرنے کا ان کا خواب ہی رہے گا،انشاء اللہ جلد آصف علی زرداری، نواز شریف اور دیگر قیادت ملکر آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے.
Load/Hide Comments



