اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا پاؤں عوام کی گردن پر ہے سانس لینا مشکل ہو چکا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ ملک عوام کو واپس کیا جائے، امپورٹڈ حکومت کا بستر گول ہو اور ملک نئے انتخابات کی طرف بڑھے،ان حکمرانوں کا پاؤں عوام کی گردن پر ہے اور سانس لینا مشکل ہو چکاہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے غیرمقبول حکومت کیلئے غیر مقبول ہونا اداروں کیلئے مناسب نہیں۔
Load/Hide Comments



