عمران خان کو ملیر میں دوبارہ انتخابات کا شوق ہے تو پورا کرلیں، شرجیل میمن

کراچی(آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی چیئرمین کے الزام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں سے جیت گئے، وہ حق کی فتح اور جہاں سے ہارے وہاں دھاندلی کا نعرہ واہ عمران خان کی سیاست انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملیر میں دوبارہ انتخابات کا شوق ہے تو پورا کرلیں، ہم زیادہ بھاری مارجن سے انہیں ہرائیں گے، پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین دونوں کو پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ہرایا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کو عمران خان نے بطور وزیراعظم ہمیشہ لالی پاپ دیا اور ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دے کر کراچی نے اپنا بدلہ لے لیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو کراچی میں اپنے علاوہ کوئی موزوں امیدوار نہ ملا اور وہ جیالے امیدوار کے مقابلے میں ہار گئے، ملتان میں عمران خان نے اپنے علاوہ دوسرے امیدوار کو بہتر سمجھا اور اسے بھی پی پی پی امیدوار کے مقابلے میں شکست ہوئی، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملتان اور کراچی کے عوام نے عمران خان کے بیانئے کو مسترد کردیا.