اسلام آباد (آن لائن)رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتوں کو بھی عوام کی عدالت کا احترام کرنا چاہئیے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہاکہ کل کے انتخابات میں عوام نے دو بیانیئے چنے پہلا پاکستان کی خود مختاری اور دوسرا نئے انتخابات آج حکومت اور اداروں کی لیڈرشپ سر جوڑے اور عوام کے فیصلے کا آحترام کرتے ہوئے نئے انتخابات کی طرف بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو بھی عوام کی عدالت کا احترام کرنا چاہئیے اورسیاسی فیصلے عوام کو کرنے دیں۔
Load/Hide Comments



