اسلام آباد(آن لائن)ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے کمیشن پر جانبداری کا بے بنیاد الزام جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی کے ووٹ حلقوں سے تبدیل کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے، ووٹر لسٹ سے کیسے پتا چل سکتا ہے کہ کون کسے ووٹ ڈالے گا،یہ الزام سراسر بے بنیاد اور غلط ہے۔ترجمان کمیشن نے کہا ووٹر لسٹیں شفاف اور غلطیوں سے پاک پراسس کے تحت مرتب کی جاتی ہیں جس کے ہر مرحلے پر عوام کو مطلع کیا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن 2018 کی ووٹر لسٹوں پر ہو رہے ہیں اس لیے ووٹر لسٹ پر اعتراض سراسر کم علمی اور غلط بیانی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی ذیلی جماعت بن گئی ہے،پولنگ ایجنٹس کو تنگ کیا جا رہا ہے،زیادہ تر شکایات الیکشن کمیشن کی ہی آ رہی ہیں،الیکشن کمیشن نے جنتا زور لگانا ہے لگا لے۔
Load/Hide Comments



