ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد (آن لائن)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرفیصل آباد نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں رانا ثنا اللہ کو وضاحت کیلئے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کو گھر گھر جاکر عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر طلب کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پبلک آفس ہولڈرز کو فوری طور پر انتخابی حلقے کی حدود سے باہر نکالا جائے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک کسی پبلک آفس ہولڈر کو حلقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں. اگر کسی سرکاری ملازم نے پبلک آفس ہولڈرز کی حلقے میں داخل ہونے میں مدد کی تو انضباطی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ عابد شیر علی این اے108 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔