مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر،امن کیلئے بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، شہباز شریف

آستانہ (آن لائن )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستان امن کیلئے بھارت سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، بھارت اقلیتوں، ہمسایہ ممالک، خطے اور خود اپنے لیے خطرہ بن چکا ہے،سیلاب سے ہوئی تباہی نے پاکستان کو کئی دہائی پیچھے دھکیل دیا، تباہی سے نکلنے میں دہائیاں لگیں گی، سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے 816 ملین ڈالر کی نئی اپیل قابل ستائش ہے۔قازقستان میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب فخر کی بات ہے، پاکستان سیکا پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے اور قازقستان کی لیڈرشپ کی قدر کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کا انحصار بھارت پر ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہوگا، بھارت جمہوریت کا دعویدار ہونے کے باوجو مقبوضہ کشمیر میں فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستان امن کیلئے بھارت سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، بھارت اقلیتوں، ہمسایہ ممالک، خطے اور خود اپنے لیے خطرہ بن چکا ہے،سیلاب سے ہوئی تباہی نے پاکستان کو کئی دہائی پیچھے دھکیل دیا، تباہی سے نکلنے میں دہائیاں لگیں گی، سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے 816 ملین ڈالر کی نئی اپیل قابل ستائش ہے۔قازقستان میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب فخر کی بات ہے، پاکستان سیکا پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے اور قازقستان کی لیڈرشپ کی قدر کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کا انحصار بھارت پر ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہوگا، بھارت جمہوریت کا دعویدار ہونے کے باوجو مقبوضہ کشمیر میں فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کے عوام کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کر رکھا ہے اور گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔، 7 دہائیوں سے بھارت کشمیر کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کو نظر انداز کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت اپنی اقلیتوں، ہمسایہ ممالک، خطے اور خود اپنے لیے ایک خطرہ بن چکا ہے،اس کے باوجود ہم بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں کیوں کہ ہم خطے میں مزید غربت، بے روزگاری کے متحمل نہیں ہوسکتے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار فراہم کرنے کیلئے زیادہ وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہے، ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن سنجیدہ، بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کے لیے بھارت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔