ملکی بحران کی وجہ غیرمنتخب اداروں کا سیاسی کردار ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(آن لائن) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اسمبلیاں اس وقت عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں اور عوام حقیقی آزادی مارچ کے لیے باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے بتوں کو توڑنے کا وقت ہے اور اسمبلیاں اسٹیٹس کو کی علامت ہیں اس لیے نظام میں شامل ہونا اس سسٹم کو تحفظ دینا ہے۔ ان بتوں کو توڑنے کے لیے عوام عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر مارچ کی تیاری کریں۔