چینی سفیر کی وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں متعین چین کے سفیر نونگ رونگ نے بدھ کو وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون، چین کی سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔