اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر یا نومبر میں شروع ہو سکتا ہے،نو مبر کے عمران خان کا ذہنی تواز ن بگاڑ دیا ہے،آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی بیرونی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا،عمران صدر کے ذریعے بند کمروں میں منتیں ترلے کرتا ہے،شکایت ہوتی ہے کی ہم ہاتھ نہیں ڈالتے،ہم پکاہاتھ ڈالیں گے تاکہ ریلیف نہ ملے، گزشتہ روز اسلام آباد میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا عمران خان کہتا ہے کہ سائفر کی کاپی گم ہو گئی ہے سائفر کی ماسٹر کاپی دفتر خارجہ میں،آپ کے پاس جو کاپی ہے وہ کدھر ہے؟ آڈیو لیک کے بعد عمرانخان کو شرم آنی چاہئے، آڈیو لیک میں عمران خان نے بار بار کہا کہ امریکہ کا نام نہیں لینا، وہ مسلسل جھوٹ بول لر سچ ثابت کرنیکی کو شش کر رہے ہیں،عمران خان نے دھکمی آمیز لہجے میں باتیں کی، دو روز قبل عمران خان نے ٹیکسلامیں پاک فوج سے متعلق ہرزہ سرائی کی،شکایت ہوتی ہے کی ہم ہاتھ کیوں نہیں ڈالتے،ہم ہاتھ ڈالیں گے مگر پکا ڈالیں گے تاکہ ریلیف نہ ملے.
Load/Hide Comments



