اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6اکتوبر کو شام بجے طلب کر لیا۔ صدر مملکت نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54ایک اور 56تین کے تحت طلب کیا ہے۔صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدر مملکت اجلاس میں حکومت کو روڈ میپ دیں گے، علاوہ ازیں وہ اپنے خطاب میں آئینی اور قانونی امور پر بھی بات کریں گے،معیشت، جمہوریت اور انسانی حقوق پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
Load/Hide Comments



