نیب کیسز ختم کرنیکا کام مہارت سے جاری، فواد چوہدری

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے۔ مفتاح اور ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں،یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ہیں اور جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کا پتہ نہیں،وزارت آئی ٹی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا۔فواد چودھری نے کہا کہ نیب کیسز ختم کرنے کا کام مہارت سے جاری ہے،چوری اور ڈکیتی کیسز کنارے لگا ئے جارہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔