کوئی مہذب معاشرہ عورتوں کو ہراساں کرنے کے اجازت نہیں دیتا،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کوئی مہذب معاشرہ عورتوں کو ہراساں کرنے کے اجازت نہیں دیتا، ہم کسی گالی گلوچ برگیڈ کو فروغ نہیں دے سکتے ہیں،خواتین کے خلاف استحصال پر آصف علی زرداری سخت ایکشن لیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”خواتین کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات“ کے موضوع پربطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقاد سی پی این اے اور فورتھ پلر کی جانب کی کیا گیا،شیری رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے عمل کو ہمیں ہر فورم مذمت کرنی چاہیے، میں شہید بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کی پارٹی سے تعلق رکھتی ہوں جہاں ہراساں کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، میں نے عورتوں کی جدوجہد پر وومنز پلینگ کتاب لکھی ہے، پاکستان کی 49 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، کسی بھی بحران کا سب سے برا اثر خواتین پر پڑتا ہے، پاکستان کی معیشت خواتین کی وجہ سے چلتی ہے، تحریک انصاف کے فورم سے اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے، تحریک انصاف ملک کو بد تہذیبی اور بد اخلاقی کی ایسی نہج پر لیکر جا رہی جہاں واپسی بہت مشکل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، تحریک انصاف کو اس طرح کے واقعات کو فروغ دینے کے بجائے ان کی مذمت اور روک تھام کرنی چاہئے،خواتین کا استحصال ہو رہا ہے اور تحریک انصاف کے رہنما چپ کر کے کھڑے ہیں، آپ قائد اعظم کے پاکستان میں فسطاعیت کو ہوا دے رہے ہیں، آپ اپنی مخالف جماعت کے خواتین کے ساتھ اس طرح کا رویہ اپنائے گے؟ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی تقریروں اور بیانیہ کے ثمرات ہیں، ہمارا مذہب معاشرہ عورتوں کے ساتھ اس طرح رویہ کی اجازت نہیں دیتا، عورتوں کو ہراساں کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے،تحریک انصاف کو چاہیے کہ اس طرح کی آلودگی کو فلٹر لگائے ورنہ معاشرہ نے خود ان کا احتساب کرے گا۔