اسلام آباد(آن لائن) چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے20ارب سے زائد کی امداد کا اعلان کر دیا۔ چینی سفارتخانے نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں، چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں۔بیان میں ہے کہ چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیے حصہ لے رہے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔چینی سفارتخانے کے مطابق چین نے سیلاب زدگان کے لیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی، چینی حکومت نے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یو آن امداد فراہم کی جب کہ چینی عوام نے 125 ملین اورسفارتخانینے 17 ملین امداد دی، اس کے علاوہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔
Load/Hide Comments



