اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا سے روانگی کی خبروں کے بعد ان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے عمران خان کی کتے کو کھانا کھلانے کی تصویر شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شبلی فراز نے ان کی گھر میں موجودگی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔شبلی فراز نے عمران خان کی کتے کو کھانے ڈالتے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ عمران خان اس وقت کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں اور وہ بنی گالا میں موجود ہیں.
Load/Hide Comments



