کراچی (آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 68900 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے ہیں، مجموعی طور پر 1144801 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین میں مزید 8228 خیمے، 26741 ترپال، 8500 مچھر دانیاں، 4000 سولر لائٹس تقسیم کئے گئے ہیں، اب تک متاثرین 379131 خیمے،404684, 2760237 مچھر دانیاں، 782388 لٹر منرل واٹر، 62837 جیری کینس، 14005 بیڈ شیٹس، 7000 فرسٹ ایڈ کٹس،96469 سلیپنگ میٹس، 52266 کچن سیٹس اور دیگر سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ سیلاب اوربارشوں کی تباہ کاریوں سے 759 افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، جبکہ 8422 افراد زخمی ہوئے ہیں،434238 مویشی ہلاک ہوئے ہیں، حالیہ بارشوں سے 2289194 خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7325575 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی ڈویڑن میں 16128 متاثرین ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں، حیدرآباد ڈویڑن میں 80122، سکھر میں 50624, شہید بینظیر آباد ڈویڑن میں 56164, لاڑکانہ ڈویڑن میں 135945 افراد ریلیف کیمپس/ ٹینٹ سٹیز میں پناہ لی ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ سیلاب متاثرین کا گھروں کو واپس جانے کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کیمپوں سے گھروں کو جانے والے متاثرین کو ٹرانسپورٹ اور راشن فراہم کیا جا رہا ہے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 62 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 45 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار 900 کیوسک ہے، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 700 کیوسک، جبکہ اخراج 1 لاکھ 13 ہزار 800 کیوسک ہے۔
Load/Hide Comments



