اسلام آباد(آن لائن)سینٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے مابین آڈیو لیکس کے معاملے پر گرما گرمی، قائد ایوان نے کہاکہ پی ٹی آئی چیرمین کے آڈیو لیکس سے امریکی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا ہم دھمکی دیکر معافی مانگنے والے نہیں ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر نے آڈیو لیکس پر ایوان میں بحث کرنے کا مطالبہ کردیا، جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ اس ایوان میں چھوٹے صوبوں کے مسائل پر بات ہوتی ہے مگر حکومت ان کے مسائل حل نہیں کرتی ہے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے تمباکو کے کاشتکاروں کا کاروبار تباہ ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب سے بین الاقوامی کمپنیوں کو نوازا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے آج عوام نے دیکھ لیا ہے کہ ملک میں آئین،قانون اور جمہوریت کے ساتھ کس طرح کھیلا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ایوان میں کوئی قانون سازی نہیں ہورہی ہے اس ملک میں اپنی مرضی کے قانون بنا کر آین آر او ٹو لیا گیا اور اب یہاں پر بڑے بڑے چور معاف،بڑی بڑی کرپشن معاف ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنی کرپشن کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی دفن کردیا ہے اس موقعپر قائد ایوان سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ تمباکو کے کاشتکاروں کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت کی ہے اس معاملے پر وزارت خزانہ کے حکام کمیٹی کے سامنے وضاحت دیں گے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چیرمین ملکی مفادات پر کھیل کھیلتے ہیں اپوزیشن ایوان میں کسی بھی معاملے پر بحث نہیں کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چیرمین کے امریکی سازش کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چیرمین کے آڈیو لیکس پر بحث ہونی چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ پاکستان کا دوست کون ہے اور غدار کون ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے قوم کو احتساب کی بتی کے پیچھے لگایا تھا مگر اب ان کو بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا حساب دینا ہوگا انہوں نے کہاکہ ملک کی عدالتیں آئین پاکستان کے تحت ہے اور اپنے فیصلے انصاف سے دیتی ہیں انہوں نے کہاکہ کسانوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ان کے مطالبات کو کابینہ میں لیکر جائیں گے انہوں نے کہاکہ ہم پہلے گالی دیکر معافی مانگنے والے نہیں ہیں ہم دلیل اور تحمل سے بات کرنے والے ہیں اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ رجیم چینج اور سائفر کے معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے آج ملک میں مہنگائی عروج پر ہے عوام کو پیرا سیٹا مول کی گولی بھی نہیں مل رہی ہے انہوں نے کہاکہ اس ایوان میں آڈیو لیکس سمیت تمام معاملوں پر بحث کرائی جائے .
Load/Hide Comments



