فیصل آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر مملکت پی ڈی ایم کے نامزد امیدوار چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ امریکی کہانی کے نام پرعمران خان کی سائفر کہانی قوم کے سامنے آگئی،امریکی خط کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، عمران نیازی نے کسی ادارے کو نہیں چھوڑا، اس کا حکم ماننے والے اچھے، دوسرے سب برے ہیں۔اللہ نے مریم نواز کو سرخرو کیا اور حق سچ کی فتح ہوئی،نیازی کے حواریوں کا منہ کالا ہوا۔اب پی ٹی آئی کی منشا اور مرضی سے الیکشن نہیں ہوں گے۔جعلی خان نیازی کی دو نمبری پکڑی گئی،آزادی کی تحریک ٹھس،16اکتوبر کو انشاء اللہ فتح پی ڈی ایم کی ہوگی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور پارٹی ٹکٹ ہولڈر ملک اصغر علی قیصر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی۔ سابق وفاقی مشیر داخلہ واین اے 108سے پی پی کے ٹکٹ ہولڈر ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی،دوستیاں اور دشمنیاں کبھی مستقل نہیں چلتی، حالات،وقت اور موقع کی مناسبت دیکھ کر ملکی سیاسی جماعتیں ملکی مفاد میں فیصلے کرتی ہیں،اس لیے ہماری جماعت نے چوہدری عابد شیر علی کی حمایت کا فیصلہ کیا، جو ہمیں قبول ہے، ملک اصغر علی قیصر، سٹی نائب صدر میاں ریاض الحق نے کہا کہ اب یہ الیکشن چوہدری عابد شیرعلی کا نہیں ہم سب کا الیکشن ہے اور اس الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہم سب ڈور ٹو ڈور نکل چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چوھدری عابد شیر علی ومقررین نے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سٹی نائب صدرمیاں ریاض الحق کے ڈیرے رحمانیہ روڈ پر این اے 108 کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقد ہ مشاورتی اجلاس میں شریک جیالوں پی ڈی ایم کے رہنماؤں اور،ووٹروں،سپورٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر مٹو،رانا ایوم خان، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہر شیخ نے کہا کہ عمران خان دھوکے باز شخص ہے، انشاء اللہ عابد شیر علی کو پارٹی جیالے کامیاب کروائیں گے،عمران نیازی کو ملکی اداروں پر اعتماد نہیں، ایٹمی طاقت کسی کی غلام نہیں ہوتی، آپ قوم کے نوجوانوں کو کیا سکھا رہے ہوں کہ ہم غلام ہیں، عمران خان اپنے نفس اپنی سوچ کا غلام ہے۔ شیخ محمد نعیم،شیراز تبسم،نذیر احمد مستا،باؤ اقبال،حافظ شعبان گل نے کہا کہ عمران خان مخبوط الحواس شخص ہے، توشہ خانہ کے تحائف بھی بیچ ڈالے، امریکی خط کا بھانڈا بھی پھوٹ چکا۔کس آزادی کی بات کرتے ہو۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ضیاء الرحمن بٹ، سابق کونسلر عبد الستار رحمانی، و دیگر موجود تھے۔
Load/Hide Comments



