اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں کسانوں کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا،کسان اتحاد کی جانب سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے مذاکرات کیے گئے مگر مذاکراتی عمل ناکام رہا۔چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ پورے ملک سے کسانوں کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،کسانوں کو ایک اشارہ کروں تو پورا ملک بند کردیں گے،عمران خان سے گلہ ہے انہوں نے کسان کے حق کیلئے ایک ٹویٹ تک نہیں کیا،طارق بشیر چیمہ نے دھمکی دی کہ کسانوں سے مذاکرات کیے تو حکومتی اتحاد چھوڑ دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف طارق چیمہ سے ڈر کر کسانوں سے ملاقات نہیں کر رہے،کسانوں کو آج اٹھ کر اپنے مطالبات منوانے ہوں گے،ہم رانا ثناء اللہ کے پاس گئے،ہم نے رانا صاحب سے پوچھا ہمارے مطالبات کا کیا کیا ہے تورانا ثناء اللہ کے لہجے فرق تھا،رانا ثناء اللہ نے بتایا ہمارے لوگ ہفتہ اتوار چھٹی پر ہیں،رانا ثناء اللہ نے کہا پیر منگل کو بات کریں گے،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے جو تیاری تحریک انصاف کے لئے کی ہے وہ آپ پر نہ ہو جائے،ہمارے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم سے بات کی ہے،اب ہم اپنے لوگوں سے مشورہ کریں گے پھر ریڈزون جانے کا فیصلہ کریں گے،رانا ثناء اللہ کا رویہ آج پہلے والا نہیں تھا،اب ہم اپنے دوستوں سے مشورہ کریں گے منگل تک انتظار کرنا ہے یا پھر ریڈزون جانا ہے۔یہاں سے عمران خان کے پاس جا رہے ہیں،پنجاب کے وزیر نے ہمیں بہت تنگ کیا،اب ہم پنجاب کچھ علاقوں میں کچھ ٹیوب ویل کا پانی اتنا زہریلا ہے کہ کسان مر رہے ہیں،عمران خان سے کہتا ہوں آپ کی پنجاب میں حکومت ہے آپ کی حکومت نے بہت تنگ کیا،ہم سے وزیر اعلی نے معاہدہ کیا کہ ہم لاہور میں داخل نہیں ہونگے،لاہور آپ کے باپ کا ہے.
Load/Hide Comments



