آر آئی یو جے اور ایم ڈبلیو او کا کسان اتحاد پاکستان کے احتجاجی دھرنے میں شرکت اور مکمل یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد (آ ن لائن) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور ایم ڈبلیو او کے وفد نے اسلام آباد میں کسان اتحاد پاکستان کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا،آر آئی یو جے اور ایم ڈبلیو او کی قیادت نے کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ کی جد و جہد کو خراج تحسین پیش کیا آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا ہم ہر کسان اور ہر حق مانگتے والے مزدور اور محنت کش کے ساتھ ہیں حکومت کسانوں کے مطالبات منظور کرے حکومت جلد انکی مشکل میں کمی کرے اگر انکے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک کو نقصان ہوگا ہم نے ہمیشہ محنت کش طبقے کے لیے آواز اٹھائیہم خالد باتھ صاحب کو اور انکی آرگنائزیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نے کہا کہ کسان کے جدو جہد سے پورے ملک میں غذائی ضروریات پوری ہوتی ہیں پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن افسوس ہے کسانوں کے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا کسانوں کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے لیکن فصل کا معاوضہ بہت ملتا ہے سیلاب کے باعث کسانوں کی سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں فصلیں تباہ ہوگئیں خالد حسین باٹھ چیئرمین کسان اتحاد کو اور ان کی پوری ٹیم جدوجہد کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں اگر کسان خوشحال نہ ہوا تو ملک کو نقصان ہوگا راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کسانوں کے حقوق کی جد و جہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہ تھے میڈیا کو سلام انہوں نے ہمارے آواز اٹھائی ہمارے پاس کھانے پینے کی چیزیں نہیں ہیں میڈیا نے ہماری مدد کی انکے مشکور ہیں آر آئی یو جے کے ممبران یہاں آئے یہ ان کا بڑا پن ہے جنوبی پنجاب کا بڑا حصہ ڈوبا ہوا ہے ڈیزل، پیٹرول مہنگا،،5000 ہزار من گندم کاشت کر رہے ہیں منڈی میں ریٹ کم مل رہا ہے حکومت کی جانب سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہیہمارا پاکستان خوشحال ہو ہماری یہی خواہش ہے کسان مہنگی کاشت کرکہ سستی گندم بیچنے پر مجبور ہے میں حکومت کو یہ بتانا چاہتہیں کسان سے گندم کاشت نہ کرائی تو آٹے کا قحط پیدا ہوجائے گاایوان میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں میں چیلنج کرتا ہوں، میرے ساتھ بیٹھ کر مذاکرہ کرلیں انہوں نے حکومت کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کل تک ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ڈی چوک کی طرف مارچ کریں گے اور دھرنہ دیں گے وفد ایم ڈبلیو کے صدر سعد،جنرل سیکرٹری شیخ وحید،آر آئی یو جے کے جوائنٹ سیکرٹری ناصر خٹک،سینئر ممبر آر آئی یو جے رانا عدنان و دیگر شامل تھے۔