آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی: عامر جمال

لاہور (آن لائن) انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔ایک انٹرویو میں عامر جمال نے کہا کہ اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔عامر جمال نے کہاکہ کراچی میں ہر میچ سے قبل مائنڈ بنا کر سوتا تھا کہ اگلے روز ڈیبیو ہے، تاہم جب مجھے بتایا گیا کہ وہ میچ میں ڈیبیو کررہے ہیں تو میں رونے لگ پڑا تھا۔