قاری آل عالم الاول الشیخ محمود الشحات پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (آ ن لائن)قاری آل عالم الاول الشیخ محمود الشحات15 سال بعد پاکستان پہنچ گئے،وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، انجنئیر ضیاء الرحمان، قاری ابراہیم نے مہمان کا استقبال کیا،الشیخ محمود الشحات وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے،الشیخ محمود الشحات پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے،الشیخ محمود آل الشحات 29 ستمبر کو اسلام آباد، 30 ستمبر کو کوہاٹ میں محفل قرت میں شریک ہوں گے،الشیخ محمود الشحات 2 اکتوبر کو بادشاہی مسجد اور 3 اکتوبر کو جامعہ قاسم العلوم ملتان میں محفل قرت میں شریک ہوں گے