اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان دھوکے باز شخص ہے، خیرات کے نام پیسے لے کر سیاست میں لگائے، ہماری توجہ سیلاب سے تباہ حال افراد کی بحالی کی طرف ہے، آڈیوز لیک ہونا ایک اہم معاملہ اور ریاست کے لیے چیلنج ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری توجہ سیلاب سے تباہ حال افراد کی بحالی کی طرف ہے، ملک کی زراعت کو دوبارہ بحال کرنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کا ہیلی تباہ ہوتا ہے اور عمران شام کو فوج پر الزام لگاتا ہے، وہ ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس خود ہائی کورٹ نے ختم کیا، عمران حکومت ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ا نہوں نے کہا کہ عمران نیازی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی گئی، پی ٹی آئی کی حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس سے زیادہ کسی دور میں نہیں ہوئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اس دور میں پاکستان تنزلی کا شکار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران نیازی کے سینے میں پتہ نہیں کیسا دل ہے جو اس وقت بھی اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہے، ایک ایک جلسے میں 50، 50 کروڑ روپے لگا رہا ہے، اگر یہی پیسہ عوام پر خرچ کرتا تو دو اضلاع کو ٹھیک کیا جا سکتا تھا، سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شوکت خانم کے لیے فنڈز جمع کر کے کہیں اور استعمال کیے گئے۔ انہوں نے کہا عمران خان کہتا ہے کہ امریکی مراسلے کی تحقیقات ہوں تو اسمبلی آوں گا، تمام ایجنسیوں، وزارت خارجہ، سپریم کورٹ نے کہہ دیا کہ اس مراسلے میں کچھ نہیں، عمران خان کیا غیر ملکی ایجنسیز سے تحقیقات کرانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا عمران نیازی کو ملکی اداروں پر اعتماد نہیں، ایٹمی طاقت کسی کی غلام نہیں ہوتی، آپ قوم کے نوجوانوں کو کیا سکھا رہے ہوں کہ ہم غلام ہیں، عمران خان اپنے نفس اپنی سوچ کا غلام ہے، کس آزادی کی بات کرتے ہو۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ آڈیوز لیک ہونا ایک اہم معاملہ اور ریاست کے لیے چیلنج ہے، جس کی تحقیقات ہوں گی، یہ ریاست کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔
Load/Hide Comments



