اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالہ میں اساتذہ کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔پولیس نے مظاہرین کو عمران خان کی رہائش گاہ میں داخلے سے روک دیا۔ تفصیل کے مطابق بنی گالہ میں اساتذہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔رات گئے تک مظاہرین نے رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو رہائش گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔پولیس کے مطابق اساتذہ کے رہنماوں سے مذاکرات جاری ہیں،کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور مجسٹریٹ موقع پر موجود ہیں۔رہائش گاہ کے اندر کے پی کے اور اے جے کے پولیس بھی تعینات ہے۔مظاہرین سے بھی گزارش ہے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی خلاف قانون عمل نہ کریں۔شہر کے مختلف علاقوں میں 1500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔
Load/Hide Comments



