ماحولیاتی تبدیلی اورعالمی تصادم کساد بازاری کا سبب بن رہے ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے دنیا کو عالمی کساد بازاری (رسیشن) کے حوالے سے خبردار کیا ہے،ماحولیاتی تبدیلی اور جاری عالمی تصادم کساد بازاری کا سبب بن رہے ہیں،پاکستان کو پہلے ہی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے خوراک اور رسائی کے شدید مسائل کا سامنا ہے،سیلاب کی وجہ سے ہمارے بنیادی ڈھانچے سمیت زراعت اور آمد و رفت کے نظام کو نقصان ہوا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ 46 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان ہوا ہے،اب تک کے تخمینے کے مطابق 481 ارب روپے کی فصلیں اور اجناس تباہ ہو چکی ہیں، 13 ہزار کلومیٹر سے زائد سٹرکیں اور 410 پھلوں کو نقصان پہنچا ہے،آمدورفت کے نظام اور خوراک کے بحران کی وجہ سی بہت سی دشواریاں اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے دنیا کو عالمی کساد بازاری (رسیشن) کے حوالے سے خبردار کیا ہے،ماحولیاتی تبدیلی اور جاری عالمی تصادم کساد بازاری کا سبب بن رہے ہیں،پاکستان کو پہلے ہی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے خوراک اور رسائی کے شدید مسائل کا سامنا ہے،سیلاب کی وجہ سے ہمارے بنیادی ڈھانچے سمیت زراعت اور آمد و رفت کے نظام کو نقصان ہوا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ 46 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان ہوا ہے،اب تک کے تخمینے کے مطابق 481 ارب روپے کی فصلیں اور اجناس تباہ ہو چکی ہیں، 13 ہزار کلومیٹر سے زائد سٹرکیں اور 410 پھلوں کو نقصان پہنچا ہے،آمدورفت کے نظام اور خوراک کے بحران کی وجہ سی بہت سی دشواریاں پیش آ سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،کساد بازاری کے عالمی جنوب پر برے اثرات مرتب ہونگے،ماحولیاتی تبدیلی کی اثرات کی وجہ سے تمام ممالک ایک نئے بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں۔