اسلام آباد (آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی کا بدھ کو ہونے والا اہم اجلاس موخر کر دیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث موخر کیا گیا ہے،ذرائع نے بتایا آج بدھ کو وزیر اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا جس میں اعلی عسکری قیادت نے شرکت کرنا تھی،اجلاس میں وزیر اعظم ہاؤس آڈیو لیکس اور سیکیورٹی معاملات پر مشاورت ہونی تھی،اب یہ اجلاس اجلاس وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



