شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا ہے،عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا ہے وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر بھی بھرپور انداز سے دنیا کے سامنے اجاگر کیا،وزیراعظم نے دنیا کو باورکرایا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کے معاملے پر برطانیہ سے رابطہ کریں گے یہ ملک کی عزت کا سوال ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے وزیر داخلہ سے درخواست کروں گا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائےآپ کوجان کرحیرانی ہو گی کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس جون سے ابھی تک جاری ہے،پرویز الہٰی کو ڈر ہے کہ اجلاس کے اختتام پر گورنر پنجاب ان کو اعتماد کے ووٹ کا نہ کہہ دیں پنجاب میں فنڈز کی بندربانٹ کی جا رہی ہے،پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایک دن کے اخراجات ایک کروڑ روپے ہیں چار ماہ سے جاری ہے،اجلاس پر اب تک 120کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں پرویز الٰہی کے پاس اراکین کی تعدادپوری نہیں تو وہ گھر کیوں نہیں چلے جاتے امریکا کیساتھ تعلقات بحال کرنے کیلئے عمران خان نیامریکن لابی کی خدمات حاصل کیں ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے4ارب روپے بی آئی ایس پی کے ذریعے پنجاب کو دیے گئے ملک میں سیلابی صورتحال ہے اور پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہو رہیں وزیراعلیٰ بتائیں مونس الٰہی کس حیثیت میں سرکا ری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں۔