اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک افواج کے افسروں اوراہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔پیر کے روز اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ انتہائی المناک ہے۔شہادتوں کی اطلاع پر دلی رنج ہوا،وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء قوم کے محسن ہیں،وزیر داخلہ نے شہداء کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔
Load/Hide Comments



