اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کی توشہ ریفرنس میں نااہلی کا فیصلہ رواں ہفتے سنائے گا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر توشہ خانہ ریفرنس کا مختصر فیصلہ سنائیں گے،فیصلے سنانے کے ایک دن قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کئے جائیں گے،یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے ریفرنس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھ ا،توشہ خانہ ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments



