اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات ہوئی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کے اعزاز جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی ہے وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔
Load/Hide Comments



