پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول موسم سرما کے مطابق تیار کرلیا

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول موسم سرما کے مطابق تیار کرلیا ہے۔ جس پر 15 اکتوبر سے عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ نئے شیڈول میں مختلف ٹرینوں کو یہاں نئے سٹاپ الاٹ کئے گئے ہیں تو وہاں بعض ٹرینوں کے پہلے سے موجود سٹاف ختم کردئیے گئے ہیں۔ نئے شیڈول میں بالخصوص لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرینوں کے اپ اور ڈاؤن اطراف پر اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔