ٰٖفیصل آباد(آن لائن)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔پنجاب حکومت کیتمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے متحرک ہے۔سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا۔سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ کی گوجرہ کی تعمیر و ترقی کے لئے خدمات لازوال ہیں انکی کی قیادت میں چوہدری حسام علی وڑائچ عوام خدمت میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ایسے اعلی تعلیم یافتہ محنتی اور متحرک نوجوان پرقوم کوفخرو ناز ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ کے بڑے صاحبزادے این اے 105کے امیدوار چوہدری حسام علی وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر چیئرمین متحدہ علماء بورڈ صاحبزادہ حامد رضا‘سابق صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری ظفر اقبال گجر و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے پنجاب حکومت بلاتفریق فنڈزفراہم کررہی ہے۔ جلد ہی تحصیل گوجرہ میں فراہمی و نکاسی آب سمیت میگا پراجیکٹس آغاز کیا جائے گا۔ چوہدری حسام علی وڑائچ نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری الہی کے بھر پور تعاون شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی صوبہ کو ترقی اورخوشحالی جانب گامزن کر دیا تھا جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئی۔امید ہے کہ صوبہ انکی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔
Load/Hide Comments



