لاہور(آن لائن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ محتسب پنجاب انصاف کی فراہمی کا سستا ذریعہ ہے. محتسب پنجاب کے فیصلے اردو میں ہونے سے عام لوگوں کے لیے سہولت پیدا کی گئی ہے۔گورنر سے محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے ملاقات کی اور گورنر پنجاب کو سالانہ رپورٹ پیش کی۔محتسب پنجاب کی جانب سے بتایا گیا کہ سال 2020،21 میں سائلین کو 880.851 ملین کا مالی ریلیف دلوایا.985 ملین لاگت کی 17480 کنال سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرائی اور گورنر پنجاب نے محتسب پنجاب کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں میں 99 فیصد محتسب کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔اس موقعہ پر گورنر پنجاب نے کہا کہ محتسب پنجاب عوام کیلیے شکایات کے حل اور انصاف کی فراہمی کا سستا ذریعہ ہے.گورنر پنجاب نے محتسب پنجاب کے آفس میں ڈیجیٹلائزیشن کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ محتسب پنجاب کے فیصلے اردو میں ہونے سے عوام کے لیے سہولت پیدا کی گئی ہے۔محتسب پنجاب نے کہا کہ سائلین کے لیے محتسب پنجاب کی موبائل اپلیکیشن انگلش اور اردو میں دستیاب ہے.عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے محتسب پنجاب کے آفس میں میڈیا سیل بنایا گیا ہے.اوورسیز پاکستانیوں کو بھی زمینوں نے قبضوں کے معاملے میں قانون کے مطابق ریلیف دے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



