عمران خان ہائی کورٹ پیشی پررینجرز،پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد(آن لائن) توہین عدالت کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ رینجرز، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کئی گئی تھی عدالت کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا عدالت کے سامنے مارکیٹ بھی بند کروا دی گئی تھی ہائی کورٹ میں داخلے کے لیے سیکیورٹی پاسز جاری کئے گئے کئی وکلاء بغیر پاسز کے عدالت کے داخلی دروازے سے واپس چلے گئے صحافیوں اور وکلاء کی کم تعداد کو کیس کی سماعت کور کرنے کے لیے کم تعداد میں پاسز جاری کئے گئے تھے کورٹ روم نمبر ایک کی طرف جانے والے راستے کو قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا.