اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چھ ماہ قبل جنرل الیکشن کا فیصلہ کر لیتی تو آج عوامی جگہوں پر برگر،پیزا،انجوائے کر سکتی،ہمیں سول ملٹری تعلقات میں توازن کے لیے کوشش کرنی چاہیے،ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ایک ٹویٹ میں کیا،فواد چوہدر ی نے مزید کہا کہ اقتدار پاکستان کے لوگوں کو منتقل ہونا چاہیے،میں سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ آئیے سیاسی فریم ورک کو دوبارہ لکھیں،آئیے رولز آف گیم پر متفق ہوں، موجودہ نظام پاکستان ناکام ہو چکا ہے،ہمیں منصفانہ قوانین تلاش کرنے کی ضرورت ہے،نون لیگ کی قیادت نے اب تک انتہاء غیر سیاسی اور احمقانہ فیصلے کئے،اگر چھ ماہ پہلے الیکشن کراتے تو نون لیگ کیلئے بہتر تھا یا آج بہتر ہیں؟اب یہ باہر برگر نہیں کھا سکتے چار ماہ بعد جو معاشی حالات ہیں لوگوں نے گھروں میں گھس کر پتھر مارنے ہیں،حالات کو دیکھیں درست تجزیہ ضد پر نہیں ہوتا۔
Load/Hide Comments



