ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سرخ مرچ، کالی مرچ، ہلدی، مصالحہ جات، لونگ اور دھنیا پاؤڈر سمیت دیگر اشیاء مہنگی

لاہور (آن لائن) لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سرخ مرچ، کالی مرچ، ہلدی، مصالحہ جات، لونگ اور دھنیا پاؤڈر سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے مذکورہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ان اشیاء کی قیمتوں میں 100 سے 400 گرام پیکٹ کی قیمت میں 10 روپے سے 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔