لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقعہ قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہو گئی ہیں جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت نے قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلی ہیں۔ اس حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے دوران شہر میں موبائل فون سروس کو بند نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے وفاق کو باقاعدہ ریکوزیشن ارسال کردی ہیں۔
Load/Hide Comments



