بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کیلئے عطیات کی اپیل کردی

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عوام سے اپیل کر دی۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ دنیا کئی مقامات پر آفات کی آمد تباہ کن ہوتی ہے، اللہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مشکلات کم کرے، میں اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتا کہ ہم کیا تعاون کرتے ہیں، مگر خاموشی سے ہم وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو ہم اپنے طور پر کر سکتے ہیں،انہوں نے عوام سے سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام جتنا ممکن ہو سکے سیلاب متاثرین مدد کریں وہ اس وقت مشکلات کا شکار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہئے، ہر ایک کا مطلب بہت کچھ ہوتا ہے۔