اسلام آباد:پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج،ریڈ زون سیل

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر رکھ کر سیل کرنا شروع کرد یا گیا۔ستمبر کے اخری ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ طور پر لانگ مارچ اور دھرنے کے پیش نظر حکومت نے بھی تیاری پکڑ لی۔اسلام آباد میں احتجاج اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات شروع کر دیے گئے۔اسلام آباد کے ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کاعمل شروع کر دیا گیا۔انتظامیہ کیمطابق نادرا چوک کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔ ڈی چوک کو بھی خاردار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے