ہفتہ شروع ہوا اور روپیہ گرنا شروع ہو گیا، بس کر دو یار! اسد عمر

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ شروع ہوا اور روپیہ گرنا شروع ہو گیا۔ سابق وفاقی وزیر نے ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ بس کردو یار! انہوں نے استفسار کیا ہے کہ اس ناکام تجربے کی کتنی سزا دو گے قوم کو؟